لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں ڈومیسائل کے حصول کے طریقہ کار اور فیس میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی، طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔
کابینہ کے اجلاس میں ڈومیسائل کے حصول کو آسان بنانے اور فیس کے ڈھانچے میں تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، ڈومیسائل کے حصول کے پورے عمل کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔
ڈومیسائل کی کل فیس 550 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، ڈومیسائل فیس 200 روپے، ای سٹیمپ 300 روپے، پی آئی ٹی بی سروس چارجز 50 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
تمام ادائیگیاں موبائل ایپ ای پے پنجاب کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر کی جائیں گی، کورئیر کے ذریعے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی ہوم ڈیلیوری کو بھی سسٹم کا حصہ بنا دیا گیا ہے، مستقبل قریب میں یہ خدمات ’’دستک ایپ‘‘ پر بھی دستیاب ہوں گی۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی کا امکان
