Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈاکٹرز کی بھرتی کیلئے نیا میرٹ سسٹم متعارف،مکمل تفصیلات

پشاور (نیوز ڈیسک) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا میرٹ سسٹم متعارف کرادیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی انتخاب کے عمل میں تعلیمی نمبروں کو 60 فیصد ویٹیج دیا جائے گا۔ مزید 20 فیصد نمبر اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 20 فیصد انٹرویو کے لیے رکھے گئے ہیں، اس طرح کل نمبر 100 ہو جائیں گے۔

میرٹ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ ڈویژن کی بنیاد پر نمبر دئیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اضافی ڈگریوں کے لیے امیدواروں کو اضافی نمبر دیے جائیں گے، جس میں ایک اضافی ڈگری کے لیے 10 نمبر، دو کے لیے 15 اور تین اضافی ڈگریوں کے لیے 20 نمبر دیے جائیں گے۔

ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے میرٹ کا یہ نیا معیار صوبے بھر میں فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،ایران کے اہم رہنما کمال خرازی انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں