Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جائیداد کی خریدوفروخت کنندگان کیلئے بڑی خوشخبری،مکمل تفصیلات

لاہور (نیوز ڈیسک) دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدوفروخت کنندگان کیلئے بڑی خوشخبری۔ دیہی علاقوں میں سٹیمپ ڈیوٹی کی شرح 3 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی ہے۔ گورنر پنجاب نے ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے۔

گورنر پنجاب نے سٹیمپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دیے، گورنر پنجاب کے مطابق اس سے قبل شہری علاقوں میں ایک فیصد اور دیہی علاقوں میں 3 فیصد سٹیمپ ڈیوٹی وصول کی جاتی تھی۔ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں اسٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں اور ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔ نئے اقدام کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے لیے قوانین کو آسان بنانا اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیں‌:افغان غیر مقیم باشندوں کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ،مکمل تفصیلات

یہ بھی پڑھیں