واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج ایرانیوں کے زندہ ہونے کی واحد وجہ مذاکرات ہیں۔
اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات پر ٹرمپ نے کہا کہ کیا مذاکرات کامیاب ہوں گے یا نہیں؟ ہمیں اگلے 24 گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا۔
امریکی جریدے نیویارک پوسٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ فوجی آپریشن شروع کرے گا۔
“The Iranians don’t seem to realize they have no cards…” – President Donald J. Trump pic.twitter.com/6he3qjeN1N
— The White House (@WhiteHouse) April 10, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کو یہ احساس نہیں کہ ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں، ایران کے پاس آبی گزرگاہوں میں دنیا سے قلیل مدتی بھتہ خوری کے علاوہ کوئی کارڈ نہیں ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ آج ایرانیوں کے زندہ ہونے کی واحد وجہ مذاکرات ہیں، ایران جنگ سے زیادہ جعلی خبروں اور عوامی رابطوں کو استعمال کرنے میں ماہر ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، عوام کے لیے بڑی خبر
