تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس سے عالمی قیاس آرائیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے غیر ملکی بینکوں میں ایران کے منجمد اثاثوں کو جاری کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
اس سے قبل بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے ایک سینئر ایرانی ذریعے کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکہ نے قطر اور دیگر ممالک کے بینکوں میں ایران کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس خبر کے بعد عالمی مالیاتی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے تعلقات پہلے ہی کشیدہ ہیں اور ایسی خبریں صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے فوری تردید نے واضح کر دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کسی بھی بڑی پیش رفت کے امکانات فی الحال محدود ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثوں کے معاملے کے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ عالمی معیشت اور علاقائی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اگلے دو گھنٹوں میں موسلا دھار بارش؟ محکمہ موسمیات کا ہنگامی الرٹ
