اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو گھنٹے کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسمیاتی نظام بن رہا ہے جس کے زیر اثر آئندہ ایک سے دو گھنٹے کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات اور اس کے گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خراب موسم میں عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:بڑا ریکارڈ، بابر اعظم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
