کراچی (اسپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل رائونڈر جہانداد خان پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔راولپنڈی کے خلاف میچ میں جہانداد خان نے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی۔میچ ریفری نے آل رائونڈر جہانداد خان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے سعد مسعود کی وکٹ لینے کے بعد نامناسب طریقے سے جشن منایا۔
مزید پڑھیں:ایندھن سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں کمی
