لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لیسٹر شائر میں ایم ون موٹر وے پر کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایک تیز رفتار کار اچانک پل سے نیچے جاکر نیچے سے گزرنے والی منی بس سے ٹکرا گئی۔
شدید تصادم کے باعث کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ منی بس میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور عینی شاہدین سے اہم معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر میدان میں تناز ع
