Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11: عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر میدان میں تناز ع

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن میں جہاں بلے بازوں اور گیند بازوں کے درمیان زبردست کشمکش دیکھنے کو مل رہی ہے، وہیں ایک میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال بھی سامنے آئی۔نویں اوور کے دوران نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیرل مچل نے پے در پے دو مرتبہ عثمان طارق کی گیند کھیلنے سے گریز کیا اور کریز سے پیچھے ہٹ گئے۔


میچ کے بعد پچ سائیڈ شو میں عثمان طارق نے اس واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار جب ڈیرل پیچھے ہٹے تو انہوں نے سمجھا شاید اسکرین کی طرف سے کوئی رکاوٹ آئی ہوگی، مگر دوسری بار ایسا ہونے پر انہوں نے براہ راست وجہ دریافت کی۔عثمان طارق کے مطابق ڈیرل مچل نے انہیں جواب دیا کہ وہ جان بوجھ کر وقفہ لے رہے ہیں، جس پر عثمان طارق نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ وہ آئندہ بھی ایسا کرتے رہیں گے

اور یہ بلے باز پر منحصر ہے کہ وہ اس کا کیا جواب دیتا ہے۔ بالآخر میدانی امپائر نے مداخلت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ کے قوانین کے بالکل مطابق ہے اور ڈیرل مچل اس طرح کھیل میں خلل نہیں ڈال سکتے۔خیال رہے کہ عثمان طارق کا منفرد بولنگ ایکشن عالمی سطح پر زیرِ بحث رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں، تاہم کرکٹ کے ماہرین اور آئی سی سی کے قوانین کی روشنی میں ان کا ایکشن مکمل طور پر جائز قرار دیا جاچکا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایندھن سستا ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی نمایاں کمی

یہ بھی پڑھیں