Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اہم غیر ملکی بلے باز پرویز حسین ایمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ترجمان نے بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز حسین ایمان کندھے کی انجری کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے کے بعد پرویز حسین ان فٹ ہو گئے تھے، پرویز حسین ایمان کو ٹیم سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پرویز حسین کے ایم آر آئی سکین میں لیگامینٹ پھٹنے کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے پرویز حسین کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے مکمل فٹنس نہ ہونے کے باعث انہیں اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب کی پاکستان کو ادھار تیل سمیت مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی

یہ بھی پڑھیں