آئرلینڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) شینن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، ایک شخص ایئرپورٹ میں گھس کر امریکی C-130 کارگو طیارے تک پہنچا اور اسے ہتھوڑے سے نقصان پہنچایا۔
اطلاعات کے مطابق یہ شخص طیارے پر چڑھ گیا اور اسے ہتھوڑے سے نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
BREAKING:
🇺🇸🇮🇪 An Irish man broke into Shannon Airport, getting on top of an American C-130 cargo plane and smashing it with a hammer pic.twitter.com/Xo8zLY46k8
— Megatron (@Megatron_ron) April 11, 2026
واقعے کے بعد سیکیورٹی حکام نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جب کہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی میں اس سنگین غفلت کی وجوہات سامنے آسکیں۔
مزید پڑھیں:حکومت عوام کے ساتھ ،قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مسعود پزشکیان
