تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری امن مذاکرات کے نتائج کچھ بھی ہوں، حکومت ہر صورت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قومی مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود مذاکراتی وفد ملک کے مفادات کا بھرپور دفاع کر رہا ہے اور ہر مرحلے پر ایران کے مؤقف کو مضبوط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد پاکستان میں جرات اور اعتماد کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ہے، جبکہ عوامی خدمت اور ملکی استحکام کا مشن ہر حال میں جاری رہے گا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتائج چاہے جو بھی سامنے آئیں، حکومت اپنی قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
هیأت ایرانی عالی رتبهای که در پاکستان حاضر شده با تمام وجود حافظ منافع ایران است و در همین راستا شجاعانه مذاکره خواهد کرد. در هر صورت خدمت ما به مردم لحظهای متوقف نمیشود و هر نتیجهای از مذاکرات حاصل شود دولت پای کار مردم است.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 11, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں موجود ایرانی وفد کو حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے اور انہیں ہر ممکن سفارتی و سیاسی تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیرپور، دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خونی تصادم میں تبدیل،4افراد جاںبحق


