Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑی خوشخبری،سعودی عرب اور قطر کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی امداد کی یقین دہانی کرادی۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب اور قطر کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی امداد سے اسلام آباد کو اپنے کمزور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کرنے اور بیرونی ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو متحدہ عرب امارات کا 3.5 بلین ڈالر کا قرضہ بھی واپس کرنا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ نے ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

اگرچہ اس ملاقات کے بعد کوئی باضابطہ معاہدہ نہیں ہو سکا تاہم دونوں ممالک کے درمیان مالی امداد پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اس وقت 16.4 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہیں تاہم بڑھتی ہوئی درآمدی لاگت اور بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے دباؤ برقرار ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان مالی تعاون اور آئندہ اہم مالیاتی اجلاسوں کے لیے مختلف بین الاقوامی شراکت داروں سے بھی رابطے میں ہے۔
مزید پڑھیں‌:لڈوِگ کا انوکھا تجربہ، بھوک مٹانے گئے اور جنازے کی تقریب میں جا پہنچے

یہ بھی پڑھیں