پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانی ہمارے بھائی بہن ہیں، ان کی بے عزتی نہیں ہونے دیں گے۔
سہیل آفریدی نے خیبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان جانے والے افغان مہاجرین کو مکمل سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے افغان شہریوں کا رضاکارانہ انخلاء جاری ہے، صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی افغانوں کا انخلاء وفاق کا فیصلہ ہے، جس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، قومی ایشوز پر وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد ہماری مجبوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان ہمارے بھائی بہن ہیں، کسی کو ان کی بے عزتی نہیں کرنے دیں گے۔
مزید پڑھٰیں:دوسری شادی میں انصاف سب سے بڑی شرط ہے،علی طاہر
