Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دوسری شادی میں انصاف سب سے بڑی شرط ہے،علی طاہر

لاہور(ویب ڈیسک )معروف اسٹیج اور ٹیلی وژن اداکار علی طاہر نے کہا ہے کہ دین پر مکمل طور پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل نہ ہونے کی وجہ سے بعض معاملات میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں، جبکہ دوسری شادی ہمیشہ مثالی صورتحال نہیں ہوتی اور اس میں کئی چیلنجز سامنے آتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسلام میں ایک سے زائد شادیوں کی اجازت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دین میں اس کی اجازت موجود ہے، تاہم یہ مخصوص حالات اور سخت شرائط کے ساتھ دی گئی ہے، جن میں انصاف اور برابری بنیادی شرط ہے۔علی طاہر کے مطابق مردوں کو اس حوالے سے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے اور اگر کوئی شخص دوسری شادی کا فیصلہ کرے تو اسے تمام فریقین کی باہمی رضامندی اور اعتماد کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہیے۔پروگرام میں موجود سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے اس موقع پر کہا کہ عملی زندگی میں ایسا منظر کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے جہاں تمام فریقین دوسری شادی کے فیصلے پر مکمل خوشی اور اتفاق رکھتے ہوں۔ان کے مطابق دوسری شادی اکثر اوقات مثالی نتائج نہیں دے پاتی اور یہ ہمیشہ ایک پیچیدہ صورتحال بن سکتی ہے۔واضح رہے کہ علی طاہر کا تعلق ایک معروف فنکار گھرانے سے ہے اور وہ سینئر اداکار و مصنف نعیم طاہر کے صاحبزادے ہیں، جبکہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں خوشگوار ازدواجی تعلقات میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں