Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کا انتقال ہو گیا!

(اوصاف نیوز) بھارت کی معروف اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج رہیں۔ رپورٹ کے مطابق سینے میں انفیکشن کے باعث داخل کی جانے والی گلوکارہ کا انتقال متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے کے سبب ہوا۔

آشا بھوسلے کے بیٹے آنند بھوسلے نے تصدیق کی ہے کہ ان کی آخری رسومات کل شام ادا کی جائیں گی۔ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی علالت کی خبر شیئر کی تھی۔

آشا بھوسلے، جو 8 ستمبر 1933 کو پیدا ہوئیں، بھارتی سینما کی سب سے بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ جیسے بے شمار لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے امر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں 98 آکٹین پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں