کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکول کی جانب سے جون جولائی کی فیس قبل از وقت طلب کرنے کے کیس میں نویں جماعت کے طالب علم کو امتحان میں بیٹھنے کی مشروط اجازت دے دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے جون اور جولائی کی فیس کے چالان قبل از وقت جاری کیے، محکمہ تعلیم کے سرکلر کے مطابق جون اور جولائی کی فیس اپریل اور مئی میں وصول کی جانی چاہیئے





