Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کیا پیٹرول بھی سستا ہوگا؟ خام تیل پر بڑی اپڈیٹ

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی 97 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب یورپی اور ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 5043 پوائنٹس اضافے کے بعد 165,635 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کورین کوسپی میں تقریباً 3 فیصد، جاپان کے نکیئی میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ہانگ کانگ ہینگ سینگ میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دریں اثنا، ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ ایک فیصد گر گئی، جبکہ جرمن DAX اور فرانسیسی CAC میں ٹریڈنگ کے دوران 1 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جلد اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک اور دور ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امن مذاکرات کے لیے امریکہ اور ایران کے وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز کو بتایا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور رواں ہفتے یا اگلے ہفتے کے اوائل میں ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی صدر کا اہم اعلان،بڑی خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں