پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے ٹیلی فونک رابطے شروع کر دیئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون گزشتہ روز سے عالمی رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
اس تناظر میں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔
فرانسیسی صدر نے دونوں رہنماؤں سے غلط فہمیاں دور کرنے اور مذاکراتی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا واحد حل مذاکرات ہیں۔
صدر ایمانوئل میکرون نے لبنان کو دو ہفتے کی جنگ بندی میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور جنگ بندی کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اپنے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی شرط کے، فیس یا ٹیکس عائد کیے بغیر جلد از جلد دوبارہ کھول دیا جائے۔
فرانسیسی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعے کو برطانیہ کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:عمران خان سےمتعلق بڑی خبر،مکمل تفصیلات
