Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عمران خان سےمتعلق بڑی خبر،مکمل تفصیلات

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا، ملاقات 30 سے ​​35 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کے حوالے سے جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کی ملاقات جیل مینول کے مطابق ہر ہفتے ہوتی ہے۔

اس سے قبل عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے لاہور ہائی کورٹ بار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کی نمائندگی کرتے ہوئے چار سال ہو گئے ہیں لیکن اس سال اب تک صرف ایک ملاقات ہو سکی ہے۔
مزید پڑھیں‌:دنیا کی نظریں اس خبر پر،لبنان اسرائیل مذاکرات میں نیا موڑ

یہ بھی پڑھیں