Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

انٹرنیٹ بندش کا خدشہ، تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) زیر آب سب میرین کیبل کی مرمت کا کام آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کا کام 14 اپریل سے 20 اپریل تک جاری رہے گا جس کی وجہ سے مرمت کے دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوسکتی ہے۔

صارفین کو سست انٹرنیٹ یا عارضی بندش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مرمت کا کام عالمی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ایک بین الاقوامی کنسورشیم نے کام شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایران امریکا مذاکرات،فرانس بھی میدان میں آگیا

یہ بھی پڑھیں