واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان میں ایران سے ممکنہ پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اگلے دو دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “آپ کو وہیں رہنا چاہیے، کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور ہم وہاں جانے کی طرف زیادہ مائل ہیں۔”
صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک بار پھر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کر رہے ہیں،وہ لاجواب ہیں، اس لیے زیادہ امکان ہے کہ ہم وہاں واپس جائیں،ہم ایسے ملک کیوں جائیں جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:دونوں ملکوں میں دفاعی معاہدہ معطل
