Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

کے پی،ڈیرہ مراد جمالی سےافسوسناک خبریں‌،جانیے کتنے شہید ہوئے

ڈیرہ مراد جمالی (نیوز ڈیسک) ضلع نصیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹی اینڈ ٹی کالونی میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار فرمان بشیر بہرانی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واقعے کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ شہید اہلکار کی لاش فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار فرمان بشیر کا تعلق ڈیرہ اللہ یار سے تھا اور حالیہ تبادلوں کے دوران انہیں جعفرآباد سے ڈیرہ مراد جمالی تعینات کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی نصیرآباد کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نصیرآباد میں انسداد پولیو مہم 13 اپریل سے جاری ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے جہاں جھنڈو خیل کے علاقے میں مسلح دہشتگردوں نے پولیو ڈیوٹی پر مامور تین سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کر لیا واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بی ایچ یو غازی مرجان کے قریب پیش آیا جہاں پولیو ٹیم اپنی معمول کی ڈیوٹی انجام دے رہی تھی۔ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں کریم اللہ، مشکوٰۃ اللہ اور شاہ زیب شامل ہیں، جنہیں نامعلوم مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید پڑھیں‌:گلگت بلتستان میں کمانڈر ایف سی این اے کی مشائخ، معززین اور عمائدین علاقہ کے ساتھ اہم نشست

یہ بھی پڑھیں