(اوصاف نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی۔یہ کانفرنس پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی،اس کا اہم مقصد جنوبی ایشیائی قوم کو درپیش اہم مسائل پر بات چیت کرنا تھا۔
موضوع کو سامنے رکھتے ہوےکانفرنس میں سیاست، کاروبار اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو اکٹھا کیا گیا۔ماہرہ خان نے خطاب کرتے وقت فخر محسوس کرتے ہوےکہا کہ میں کانفرنس میں اپنی اور اپنے ملک دونوں کی نمائندگی کر رہی تھی جو میرے لیے باعث فخر ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ انتہائی سرد موسم ہونے کے باوجود بھی طلباء کے گرم جوشی سے استقبال نے کانفرنس کو مزید خاص بنایا۔ماہرہ خان کے ساتھ کانفرنس میں دیگر اہم شخصیات، مشہور پاکستانی ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین اور موسیقار فیصل کپاڈیہ بھی موجود تھے۔ان کے علاوہ نیویارک میں مقیم فیشن ڈیزائنر فراز زیدی نے بھی کانفرنس میں اپنے منفرد تخلیقی سفر کو سامعین کے ساتھ شیئر کیا ۔
مزید پڑھیں:عوام راج پارٹی کے سربراہ اور معروف اینکر اقرار الحسن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا!
