Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ڈیجیٹل تعاون پر اہم ملاقات

اسلام آباد،(اوصاف نیوز)جرمنی کے وفاقی جمہوریہ کی پاکستان میں سفیر،محترمہ اِنا لیپل، نے آج وزیرِ مملکت/وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا، جناب فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع اور درپیش چیلنجز پر خصوصی توجہ دی گئی۔ گفتگو میں جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے تدارک، آن لائن تحفظ کے فروغ، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور شامل تھے۔

جرمن سفارتخانے میں سربراہ برائے مواصلات، ثقافتی امور اور پروٹوکول، جناب یان جیرالڈ کراوسر بھی اس موقع پر موجود تھے-
مزید پڑھیں:کس وقت زیادہ کام کرنے سے آپ کو شوگر جیسا مرض لگ سکتا ہے ، انکشاف

یہ بھی پڑھیں