Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بڑا کارنامہ،گلین میکسویل نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کر دی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) حیدرآباد کنگز کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں شاندار سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔

حیدرآباد کنگزمین اور راولپنڈیز کے درمیان میچ کے دوران آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 10 ہزار رنز اور 200 وکٹیں مکمل کرکے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ اس طرح وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

میچ کے دوران انہوں نے بلے باز عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے اپنی 200ویں وکٹ مکمل کی۔ اعداد و شمار کے مطابق میکسویل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک 11 ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں جبکہ 200 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں جو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ میکسویل کا پی ایس ایل میں یہ پہلا سیزن ہے اور وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ اور موثر باؤلنگ کی وجہ سے دنیا کے خطرناک ترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:زبردست مقابلہ،حیدرآباد کنگزمین نے میدان مار لیا

یہ بھی پڑھیں