کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 8 ہزار 525 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
مقامی بلین مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 1200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے کا ہو گیا۔
ایک تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8514 روپے تک پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:سید محمد طہٰ نے بطور کے الیکٹرک کے سی ای او عہدہ سنبھال لیا
