Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کو مفت بجلی یونٹس فراہم کرنے کی سہولت ختم

اسلام آباد (اوصاف نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کے شعبے کے افسران کو دیے جانے والے مفت یونٹس ختم کر دیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مفت یونٹس کا خاتمہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جسے اب پورا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم قدم ہے جو موجودہ حکومت کے حصے میں آیا ہے۔اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ ایسے تمام اقدامات کیے جائیں گے جو ملک اور قوم کی بہتری کے لیے ضروری ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کمپنیوں کے اعلیٰ افسران کو ملنے والے مفت بجلی یونٹس کے خاتمے کو قانونی طور پر درست قراردیا تھا۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو مفت یونٹس کی فراہمی ختم کرنا غیر آئینی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:شکریہ پاکستان، شکریہ وزیراعظم شہبازشریف، شکریہ فیلڈمارشل: ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں