Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

زرین خان کی ویڈیو وائرل ،اداکارہ جذباتی ہو گئیں

(ویب ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کااپنی پہلی محبت کے حوالے سے انتہائی جذباتی پیغام سوشل میڈیاپروائرل ہوگیا۔ 38 سالہ خوبرو اداکارہ زرین خان ان دنوں اپنی والدہ پروین خان کے انتقال کے باعث گہرے صدمے میں ہیں، انہوں نے والدہ کی وفات کے 10 دن بعد سوشل میڈیا پر نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ والدہ کی جدائی نے دل میں ناقابل تلافی خلا اور مسلسل رہنے والا درد پیدا کر دیا ہے، ان کو گئے ہوئے 10 دن ہوگئے ہیں، میں کوئی طویل پیغام نہیں لکھوں گی، آپ بخوبی جانتی ہیں، آپ کے بغیر میں کس کیفیت سے گزر رہی ہوں، آپ کی بہت یاد آتی ہے، دوبارہ ملاقات تک۔

جذباتی پیغام کی ویڈیو وائرل

اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے اُن کیلئے دعائیں اور حوصلہ افزا پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:رمشا خان نے نکاح کے بعدتمام انسٹاگرام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کردیں؟
زرین خان کی والدہ کا انتقال 8 اپریل کو ہواتھا،اداکارہ نے 2010ء میں سلمان خان کے مقابل فلم ’’ویر‘‘ سے فلمی دنیامیں قدم رکھا تھا، جس کے بعد وہ ہاؤس فل 2، ہیٹ سٹوری 3، اکثر 2 اور 1921ء جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔
مزید پڑھیں:آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی طلب میں اضافہ،چینی کمپنی نے خبر دار کردیا

یہ بھی پڑھیں