اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور میزبان فضا علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں، جب انہوں نے لندن میں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ وہی متنازع لمحہ دوبارہ دہرایا جو اس سے قبل ان کے لائیو شو میں وائرل ہوا تھا۔
فضا علی حال ہی میں تیسری شادی کے بعد نئی زندگی کا آغاز کر چکی ہیں اور اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل اپنے لائیو پروگرام کے دوران اعجاز خان نے فضا علی کو کندھے پر اٹھالیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب قرار دیا، یہاں تک کہ پروگرام پر پابندی کا مطالبہ بھی سامنے آیا، جس کے بعد فضا علی کو باقاعدہ معذرت کرنا پڑی تھی۔
اب فضا علی نے لندن میں معروف مقام ہیروڈز کے سامنے اسی منظر کو دوبارہ عکس بند کروا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس پر صارفین نے شدید ردِعمل دیا ہے۔
مزید پڑھیں:راشد خان نے بھارت اور آسٹریلیا کی شہریت کی پیشکش کیوں ٹھکرادی؟ اہم انکشاف
