Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی اے کا جعلی کالز اور میسجز کے حوالے سے الرٹ جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری الرٹ میں شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جعلی فون کالز اور ایس ایم ایس سے محتاط رہیں، اسکیمرز شہریوں کی ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے اپنا تعارف پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کے نمائندہ کے طور پر کرواتے ہیں۔

شہریوں کو الرٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی صورت میں اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) پر رجسٹرڈ کروائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے نے جعلی سمز کے اجرا سے بچنے کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا تھا کہ سڑکوں، چوک چوراہوں، بازاروں سے مفت سم نہ لیں اور نئی سم موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے ہی خریدیں۔

 

ہدایت نامہ میں کہا گیا تھا کہ شہری یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو، مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کروائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم کا اجراء بھی کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کروائیں۔
مزید پڑھیں:فضا علی نے لندن میں وائرل متنازع لمحہ دوبارہ دہرا دیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

یہ بھی پڑھیں