لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے مرحلے کا لاہور میں آغاز کل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کی۔
پی ایس ایل کا میلہ ایک بار پھر کراچی کے ساتھ لاہور میں بھی سج رہا ہے، یہاں فائنل سمیت مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور میں دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم نے پیر کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
کپتان شاہین آفریدی اور ٹیم کے دیگر ارکان نے بولنگ اور بیٹنگ پر توجہ مرکوز کی، کراچی کنگز کی ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کپتان ڈیوڈ وارنر نے نیٹ سیشن میں بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس بھی کی، ڈیوڈ وارنر فٹنس مسائل کے باعث پی ایس ایل کے دو میچز نہیں کھیل سکے۔
مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری ڈالر مزید سستا ہوگیا

