اوچ شریف (نیوز ڈیسک) بہاولپور کی تحصیل اوچ شریف میں مبینہ طور پر زہر کھانے سے دو کمسن بچے اور ان کے والد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ تیسرا بچہ جس کی عمر 2 سال ہے ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
افسوسناک واقعہ اوچ شریف کی شمس باغ کالونی میں پیش آیا۔ اہل خانہ کے مطابق انوارالحق اور ان کے تین بچوں نے تربوز کھانے کے بعد دودھ پیا۔ کچھ دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹر فرخ زیدی کے مطابق 4 سالہ علیشا اور 6 سالہ احتشام پہلے ہی دم توڑ چکے تھے جب کہ ان کے 40 سالہ والد انوار الحق دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیم نے مختلف نمونے لے لیے ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:مذاکرات کا دوسرا دور کب شروع ہو گا؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

