اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے شروع ہوگا۔
امریکی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
امریکی ٹی وی کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا دوسرا دور بدھ سے اسلام آباد میں ہوگا۔
امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں جانب سے جارحانہ بیانات کی وجہ سے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وانس جلد ہی ایک وفد کے ساتھ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی گیم نہیں کھیل رہا اور اگر پیش رفت ہوئی تو وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت عقلمند ہو جائے تو ایران ایک اچھا اور شاندار مستقبل حاصل کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مستحق ٹرانسپورٹرز کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم

