اسلام آباد (نیوز ڈیسک) غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع سرکاری دفاتر میں 21 اپریل بروز منگل کو گھر سے کام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے 21 اپریل کو دفاتر کے بجائے گھروں سے کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں تمام افسران اور عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سٹیشنوں پر رہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر دفتر بلانے کے لیے تیار رہیں۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی امور کی انجام دہی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے بھی 21 اپریل کو بند رہیں گے جب کہ اسکولوں اور دفاتر کو گھر سے کام کرنے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہونے جارہے ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں تازہ کارروائی،اثرات اور تفصیلات

