تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے سربراہ جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران مخالفین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایک بیان میں جنرل عبداللہی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مضبوط ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو زمینی صورتحال کے بارے میں غلط بیانات دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران مخالفین کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ادھر ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے بار بار حملوں کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ایرانی جہاز کے خلاف کارروائی کا ضرور جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سنسنی خیز مقابلہ،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مشکل ہدف دے دیا

