Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ناقابل یقین،فخر زمان نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنا دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 30ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

فخر زمان کی 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

چارتھ اسالنکا 31، عبداللہ شفیق 14، شاہین آفریدی 8، سکندر رضا 5 اور محمد فاروق 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈینیئل سمز 18 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2 جبکہ ابرار احمد، بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت درکار ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے سربراہ کا بڑا ردعمل،فیصلہ کن جواب

یہ بھی پڑھیں