لاہور(کامرس ڈیسک)لاہور میں ایک بار پھر چکن، انڈے اور دیگر گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد برائلر گوشت 548 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔
اسی طرح انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے۔ چند ہفتے قبل انڈے 215 روپے فی درجن میں دستیاب تھے، اب ان کی قیمت 245 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب مٹن اور گائے کے گوشت کی قیمت سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بازار میں مٹن 3200 سے 3500 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود یہ 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بریکنگ نیوز،اسلام آباد سے افسوسناک خبرآگئی


