Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کے لیےبڑی خوشخبری،اہم اعلان سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری سامنے آگئی ہے، جہاں حکومت نے تنخواہوں کی قبل از وقت ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 30 اپریل کو ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جس کے پیش نظر تنخواہوں کی ادائیگی پہلے ہی کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 2 اور 3 مئی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی ہوں گی۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔مزید پڑھیں‌:ٹرمپ کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت متوقع: برطانوی میڈیا

یہ بھی پڑھیں