Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بڑی خبر،نواز شریف نے اہم معاملے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کا نام بلند ہوا ہے اور اس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو مسلم لیگ (ن) سے زیادہ کوئی نہیں جانتا اور پارٹی نے یہاں بھرپور خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والی سڑک نے فاصلے کم کیے جبکہ ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بھی تعمیر و ترقی میں پیچھے نہیں رہے گا اور مسلم لیگ (ن) نے ہر شعبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے صوبے میں کیا ہو رہا ہے، کیا عوام سکھ کا سانس لے رہے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وہاں برسراقتدار جماعت نے عوامی فلاح کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں، جبکہ عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کے لیےبڑی خوشخبری،اہم اعلان سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں