Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

5125 میگاواٹ بجلی پیدا،عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(اوصاف نیوز) ترجمان پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی مجموعی طور پر بہتر رہی۔

ترجمان کے مطابق صوبوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کے باعث 5125 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، جس سے نظام کو سہارا ملا۔ مزید بتایا گیا کہ ملک کے جنوبی حصوں سے سینٹرل گرڈ میں 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل گرڈ کے استحکام کی بدولت ممکن رہی۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے پیک ٹائم میں ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بہتر حکمت عملی اپنائی، جس کے باعث صرف ایک سے دو گھنٹے تک لوڈ منیجمنٹ کی گئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ملک کے ان فیڈرز جہاں نقصانات زیادہ ہیں، وہاں پالیسی کے تحت اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی، تاہم اس کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کی مکمل دستیابی کی صورت میں پیک ٹائم کے دوران لوڈ منیجمنٹ کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ فی الوقت ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو پا رہی، جو بجلی کی فراہمی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی لڑائی ‘آنے والی ہے’، یمن کےحوثی باغیوں نے جنگ بارے خبردار کردیا

یہ بھی پڑھیں