(ویب ڈیسک)اسلحہ لائسنس کی تجدید کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ۔اسلحہ لائسنس کی تجدید اب ہر پانچ سال بعد اسی تاریخ کو کروانا ہوگی جس تاریخ کو لائسنس کا اجرا یا تجدید ہوئی تھی۔
پرانے سسٹم میں وفاق سے بننے والے اسلحہ لائسنس کی میعاد 31 دسمبر کو ختم ہوجاتی تھی اور پھر اس کی تجدید کروانا ہوتی تھی،اب اس نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کے لئے وفاق میں اسلحہ لائسنس کی تجدید کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے،جس کے تحت لائسنس تاریخِ اجرا یا تاریخ تجدید کے بعد پانچ سال تک مؤثر رہے گا تاکہ شہری پوری پانچ سالہ میعاد سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پرانے نظام کے تحت تمام لائسنسوں کی میعاد ہر سال اکتیس دسمبر کو ختم ہو جاتی تھی،اور شہری پورے پانچ سال کی میعاد کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے، اسلحہ لائسنس نظام کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کی بدولت شہریوں کی بڑی مشکل دور ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکی ناکہ بندی ختم ہونے کے اشارے ملے ہیں، ایرانی مندوب امیر سعید





