Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

امریکا کا طیارہ تباہ ،بڑی خبر

واشنگٹن(اوصاف نیوز) امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ کریش لینڈنگ کی کوشش کے دوران بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے تاروں سے ٹکرانے کے باعث فوری طور پر چنگاریاں اور شعلے بھڑک اٹھے، جس سے قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کے بعد طیارہ کنٹرول کھو کر ایک پارکنگ ایریا میں جا گرا اور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

حکام کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنا لیا گیا۔خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا، تاہم اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ آیا حادثہ تکنیکی خرابی، خراب موسم یا انسانی غلطی کا نتیجہ تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مکمل رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی پر عدالت نے بڑا حکم دیدیا،خوشخبری

یہ بھی پڑھیں