لاہور (سپورٹس ڈیسک) گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے قومی کرکٹر محمد نواز کے مبینہ ڈوپ ٹیسٹ کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والے ٹیسٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا جس کے بعد بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میں تفریحی ادویات کے استعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
پی سی بی آئی سی سی کو تحقیقات کی پیشرفت سے بھی آگاہ کرے گا۔
مزید پڑھیں:بھارت :سابق وزیراعلیٰ 90 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے


