طیری (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی لبنان کے قصبہ طیری میں اسرائیل کی جانب سے ایک گاڑی پر بمباری کے نتیجے میں 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا، جو مبینہ طور پر شمالی اسرائیل میں تعینات فوجیوں پر حملے کیلئے بھیجا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:فرحان یوسف کے بارے میں کوچ کا چونکا دینے والا انکشاف


