لاہور (سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ فرحان یوسف نے مجھے پہلے پریکٹس سیشن میں بہت متاثر کیا۔
لاہور میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد اوٹس گبسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فرحان یوسف بہت پسند ہیں، ان کے پاس بہت شاٹس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18 سالہ فرحان یوسف نے پہلے پریکٹس سیشن میں مجھے متاثر کیا، وہ انڈر 19 ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ہم نے اسے ترقی دینے کی بھی کوشش کی ہے۔ وہ ایک خاص کھلاڑی ہے۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عبدالباسط اور علی رضا نے اچھی بولنگ کی جب کہ کوشل مینڈس اور بابر اعظم بہترین فارم میں ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے کئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ ہر کوئی فارم میں ہے۔
اوٹس گبسن نے کہا کہ بابر اعظم عظیم کھلاڑی ہیں، وہ ہمیشہ اچھا کام کرنے پر توجہ دیتے ہیں، وہ زبردست فارم میں ہیں، انہوں نے کراچی میں غیر معمولی سنچری اسکور کی۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی بولرز کی سیریز ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ واپس آئیں گے، جس کا ہمیں افسوس ہے، وہ قومی ڈیوٹی پر ہیں اور یہ پہلی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:ہوشیار،دکانیں بند رکھنے سےمتعلق اسلام آباد انتظامیہ کا اہم اعلان
