اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں دکانیں بند کرنے کے اوقات کی وضاحت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دکانوں کی بندش کے وقت میں تبدیلی سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے آج اس حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تصدیق شدہ اور غیر تصدیق شدہ معلومات کے تبادلے سے بچنے کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
A fake notification regarding revised shop closure timings is being circulated on social media, The Islamabad Administration has NOT issued any new notification today in this regard. Citizens are advised to rely only on official sources for authentic information and avoid sharing… pic.twitter.com/jHaEgk4MWB
— DC Islamabad (@dcislamabad) April 22, 2026
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز ہفتہ اور اتوار سمیت ہر روز رات 10 بجے بند رہیں گے تاہم فارمیسی، میڈیکل اسٹور، میڈیکل سپلائی اسٹورز اور اسپتال اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایران اور امریکا میں جنگ بندی،غیر معینہ مدت کب تک؟ جانیے تفصیلات





