Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اٹک ریفائنری لمیٹڈ کا مین ڈسٹیلیشن یونٹ بند،بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) راولپنڈی اور اٹک میں شدید ٹریفک کے باعث اٹک ریفائنری کا مین ڈسٹلیشن یونٹ 24 گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اٹک ریفائنری میں خام تیل کی شدید قلت ہے اور 4 روز سے خام تیل کی سپلائی میں کمی کے باعث ڈسٹلیشن یونٹ بند ہے۔

ریفائنری حکام کا کہنا تھا کہ اگر ٹریفک کی پابندیاں فوری طور پر ختم نہ کی گئیں تو ریفائنری جلد بند ہو جائے گی جب کہ ریفائنری کی بندش سے اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر جیٹ فیول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ریفائنری کے سی ای او عادل خٹک کے مطابق ٹریفک پابندیوں کے باعث خام تیل اور مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اٹک ریفائنری نے مین ڈسٹلیشن یونٹ بند کر دیا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک میں ایندھن کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ایشیا کے امیر ترین شخص کا اعزازمکیش امبانی سے چھن گیا

یہ بھی پڑھیں