کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے عثمان خان نے 47 گیندوں پر 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان مارنس لیبوشین نے 61 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
𝐔𝐬𝐦𝐚𝐧 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐛𝐫𝐢𝐧𝐠𝐬 𝐮𝐩 𝐭𝐡𝐞 𝐟𝐚𝐬𝐭𝐞𝐬𝐭 𝐜𝐞𝐧𝐭𝐮𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐇𝐁𝐋 𝐏𝐒𝐋 𝟏𝟏 🔥
He also becomes the leading centurion in HBL PSL history with four tons#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvMS pic.twitter.com/AwiGhik9dQ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 22, 2026
کنگزمینز کی جانب سے معز صداقت 7، صائم ایوب 5، گلین میکسویل 2 اور کشال پریرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جب کہ حسن خان نے 24 اور عرفان خان نے 8 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 50 گیندوں پر 106 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، صاحبزادہ 66 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جب کہ ایشٹن ٹرنر نے 5، عرفات منہاس نے 2 اور شان مسعود نے صرف ایک رن بنایا۔
سلطانز کی جانب سے جوش فلپ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عمران رندھاوا 9 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔
حیدرآباد کنگز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ محمد علی، حنین شاہ، حسن خان اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں:منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادمیں کیا فرق ہے

