(اوصاف نیوز)استعمال شدہ درآمدی موبائلز پر ٹیکس میں اضافہ کردیاگیا۔
کسٹمز ویلیو کے حساب سے درآمدی استعمال شدہ موبائل فونز پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیاہے،اس حوالے سے کراچی کسٹمز ویلیوایشن ڈائریکٹوریٹ نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔
ٹیکس میں اضافے کے بعد معروف برینڈ کے 62 ماڈلز مہنگے ہو گئے ہیں، نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائل فونز پر لاگو ہوگااس میں موبائل فون کی حالت سے فرق نہیں پڑے گا۔
درآمدی موبائل کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔
دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی تفصیل دینا ہوگی، پہلا ویلیوایشن حکم نامہ ختم کرکے نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیاہے۔
ٹیکس میں اضافے کے بعدموبائل فونزکی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں جس سے پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ ہونے کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں:لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے شروع، صحافی امال خلیل شہید، زینب فرج زخمی
